سرفراز احمد کو کونسی اداکارائیں پسند؟

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراؤں مہوش حیات اور عائزہ خان میں سے کسی ایک اداکارہ کو منتخب کرنے کا کہا گیا جس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں مہوش حیات زیادہ پسند ہیں ۔ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی میزبان آنیش سجن کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بھارتی انڈسٹری میں سے کس اداکارہ کو زیادہ پسند کرتے ہیں، کترینہ کیف یا دپیکا پڈوکون جس کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد کا دپیکا پڈوکون پر کترینہ کیف کو فوقیت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کترینہ کیف کو ان کے کیریئر کے آغاز سے ہی پسند کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی سے متعلق سوال پرجواب دیتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی دنیا کا سب سے بہترین بلے باز ہے ، سٹیو ن سمتھ ، کین ولیمسن ، ڈیوڈ وارنر ، جو روٹ اور روہت شرما بھی اچھے کھلاڑی ہیں مگر ویرات ان سب سے بہتر ہے ۔‘انٹرویو کے دوران سرفراز احمد کا پاکستان اور بھارتی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ یقیناً پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بہت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اس کھیل سے بہت پیار ہے ، انہوں نے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان بہترین دوستی دیکھ رکھی ہے ۔

تعارف: newseditor