کوروناوائرس،پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کی مالی امداد کیلئے اڑھائی کروڑ روپے جاری کردیئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب قومی کھلاڑیوں کی مالی امداد کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی، امدادی رقم پی ایس بی سے الحاق شدہ 16 کھیلوں کی فیڈریشنز کو وصول ہوگئی،امداد کا فیصلہ کورونا کی صورتحال میں کھلاڑیوں کو درپیش مالی مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے کیا گیا ہے،رقم کھلاڑیوں کی تربیت اور کوچنگ پر خرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،والی بال کے قومی کھلاڑیوں کیلئے سب سے زیادہ رقم 30 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں

ایتھلیٹکس، سنوکر،کبڈی اور رائفل کی قومی تنظیموں کو20،20لاکھ روپے مل گئے،سکواش،ٹینس،باڈی بلڈنگ ہاکی،جوڈواور بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کیلئے 15،15 لاکھ روپے کا اجرا کیا گیا ہے،نیٹ بال،تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ ریسلنگ اور کراٹے فیڈریشن کو 10،10 لاکھ روپے فراہم کئے گئے،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے مطابق مالی امداد کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو معاشی مسائل سے نکالنا ہے،قومی فیڈریشنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ملنے والی رقم قومی کھلاڑیوں کیلئے ہے، اسے انتظامی معاملات پر خرچ نہ کیا جائے۔

error: Content is protected !!