سجاس کا مرحوم سینئر اسپورٹس جرنلسٹ منیر حسین کی شریک حیات اور سینئر فوٹو جرنلسٹ اقبال منیر, اخترمنیر کی والدہ محترمہ”طلعت پروین” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور اخبار وطن کے بانی معروف اردو کمنٹیٹر منیر حسین (مرحوم) کی شریک حیات اور سینئر اسپورٹس فوٹو جرنلسٹ اقبال منیر اور اختر منیر کی والدہ "محترمہ طلعت پروین” کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے,

سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور اقبال منیر, اختر منیر سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کو بیت السلام مسجد ڈیفنس فیز فور میں بعد نماز عصر ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا, نماز جنازہ میں ان کے قریبی رشتہ داروں, اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی,
دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (AIPS)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک, سیکریٹری PSWF زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی اقبال منیر اور اختر منیر سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے.

تعارف: newseditor