کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا,کوویڈ 19 کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی کی گئ, تقریب میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا.تصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹرڈ, ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس( AIPS)اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کی ہدایت کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (SJAS) کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی گئ. سجاس کی جانب سے شرکاء کے لئے واک تھرو گیٹ,ماسک اور سنیٹائیزر کا انتظام کیا ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے مننانے کا مقصد اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے. سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ آج کے AIPS کے تحت پہلی e کانفرنس کا انعقاد یک مثبت اقدام ہے. e کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے. اس موقع پر سینئر جرنلسٹس زبیر نذیر خان, شاہد علی خان اور ریاض الدین نے دیگر صحافیوں کے ساتھ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا.
تقریب میں سجاس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی,تقریب کے اختتام پر کوویڈ 19 کے دوران اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے انتقال کرجانے والے عزیز وقارب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔