انٹرنیشنل باکسر غلام نبی انتقال کر گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیاری کراچی سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل باکسر و سابق نیشنل چمپیئن غلام نبی عرف ننڈے کا آج انتقال ہوگیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب شاہ النور سیانا مسجد شاہ بیگ لائین لیاری میں ادا کی جائیگی۔


غلام نبی بلوچ نے باکسنگ کی ابتداء بچپن سے مسلم آذاد باکسنگ کلب ککری گراونڈ کراچی سے کی اور کئی نیشنل مقابلوں میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے چمپیِن کے اعزاز حاصل کئے۔اسکے علاوہ 1978میں ایشین جونیئر چمپیئن کا اعزاز حاصل کیا اور انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی پاکستان کی نماِندگی کی۔مرحوم کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے بھی وابسطہ رہے اور سیکیورٹی انسپیکٹر رہے۔

غلام نبی کئی برسوں سے باکسنگ کی سرگرمیوں سے دور رہے۔پاکستان بھر میں پرانے اور نئے باکسر غلام نبی مرحوم کے دوست رہے۔عالمی چمپیئن مرحوم محمد علی کے دورہ پاکستان کے دوران غلام نبی انکے ساتھ رہے اسلئے بھی کہ سیاہ رنگت کے ساتھ اسکی شکل اور خوش مزاجی کی عادت محمد علی مرحوم کی طرح تھی۔

error: Content is protected !!