اسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، محمد کامران عادل چیئرمین،رائو محمد فیصل صدر اور حاجی محمد شریف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال 2020-2024 ء انتخابات مکمل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ چار سال کے لئے محمد کامران عادل کو چیئرمین جبکہ رائو محمد فیصل اورحاجی محمد شریف کو متفقہ طور پر بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کر لیاگیا ہے دیگر عہدیداروں میں فرحت عباس کاظمی نائب صدر اور چوہدری محمد سلطان خزانچی شامل ہیں جبکہ ارسلان ببلو اور چوہدری شاہد اقبال مجلس عاملہ کے رکن ہونگے۔


اجلاس میں تمام ہائوس نے عالمی کبڈی کپ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد اور قومی ٹیم کی کامیابی پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی چوہدری شافع حسین کی قیادت میں ایسے انٹرنیشنل مقابلوں کا کامیاب انعقاد ہوگا۔

نومنتخب صدر رائو محمد فیصل نے ان کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرنے پر تمام ہائوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس کی وباء ختم ہو نے کے بعد وفاقی دارالحکومت کبڈی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے

error: Content is protected !!