قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ منفی آ گئے

‏ووسٹر (زاہد نور): قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ جو جمعے کے روز لندن پہنچا تھاجس میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین شامل تھے اُن سب کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے

ٹیسٹ منفی آنےکے بعد کھلاڑیوں نےووسڑر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے باعث ان چھ کھلاڑیوں کو بھی پریکٹس کی اجازت مل گئی۔

واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ووسٹر میں تیرہ جوالائی تک قرنطینہ میں رہے گی جہاں کھلاڑی ٹریننگ سیشنز بھی کر رہے ہیں تاہم تیرہ جولائی کے بعد ڈربی میں ٹیم وارم اپ میچز کھیلے گی۔

error: Content is protected !!