ہانگژو2022ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے لئے مقام کا انتخاب کرلیا گیا

ہانگژو(سپورٹس لنک رپورٹ)ہانگژو2022ایشین گیمز اور ایشیائی خصوصی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے لئے بن جیانگ جمنازیم کا انتخاب کیاگیا ہے، اس بات کا اعلان ان کھیلوں کے منتظمین نے جمعہ کو کیا۔بن جیانگ جمنازیم ،ہانگ ژو اولمپک سپورٹس سینٹر کے مرکزی اسٹیڈیم سے سات کلومیٹرکے فاصلے پر ہانگژو کے بن جیانگ ضلع میں واقع ہے۔وسط ستمبر میں ایک آزمائشی ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ آیا یہ اسٹیڈیم کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے یانہیں۔

دیگر اسٹیڈیمز کی تعمیر اور آپریشنز بن جیانگ جمنازیم کے معیار کے مطابق کی جائیگی ۔5ہزار شائقین کی گنجائش کے ساتھ بن جیانگ جمنازیم ستمبر2014 میں تعمیر کیا گیا جہاں پر کھیلوں کا باقاعدہ آغاز2017 میں کیا گیاتھا۔رواں سال جون کے اوائل میں اس کی اپ گریڈیشن کے آغاز سے پہلے یہ چینی باسکٹ بال ایسوسی ایشن لیگ کی ژے جیانگ گولڈن بلز کا ہوم کورٹ تھا ۔ایشیائی کھیلوں اور ایشیائی کھیل برائے خصوصی افراد کے دوران اس اسٹیڈیم میں بیڈ منٹن مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!