جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان کے جوڈوکاز کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان کو فٹ/آئں جے ایف چیلنج میں ایشیائی ممالک میں پہلی اور تمام براعظموں میں دوسری پوزیشن کا حقدار بنا دیا ۔

کراچی ( اسپورٹس / کاشف احمد فاروقی ) جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان، (کراچی) کے جوڈو کاز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فٹ/آئں جے ایف چیلنج میں ایشیائی ممالک میں پہلی اور تمام براعظموں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام منقعد کیا جانے والا فٹنس چیلنج جس میں جگورو کانو جوڈو اسکول کراچی پاکستان کے جوڈوکاز نے عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک پاکستان کا نام روشن کردیا۔
مذکورہ مقابلوں میں انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے اوپن چیلنج کا اعلان کیا تھا جس میں دنیا کے 41 ممالک نے شرکت کی جن کو پانچ براعظموں میں تقسیم کیا گیا تھا پاکستان کی جانب سے جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان (کراچی) کے جوڈوکاز نے کلب کے بانی و سینئر جوڈو کوچ عبدالرحیم کی قیادت میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔


اس چیلنج میں مرد و خواتین کے کیڈٹ، جونیئر اور سینئر کیٹیگریز کے فٹنس مقابلے تھے جن میں کلب کے مرد و خواتین جوڈوکاز نے پاکستان کی جانب سے تمام کیٹیگریز میں شرکت کی۔ان جوڈو کاز میں محسن علی، سید مومن زیدی، محمد عبداللہ، نورالعابدین، محمد فضل، بلال قریشی، سید عاطف علی، دانش فرمان، حسنین سہیل، فضاء سہیل، آرزو خان، علیزے زینب رضوی، عزیر کھوسو، علی داد، زین العابدین، وحید خان اور عبدالرحیم شامل تھے ۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کااس فٹنس چیلنج کو منعقد کرنے کا مقصد دراصل دنیا بھر کے مقامی اور بین الاقوامی جوڈوکاز کو لاک ڈاون اور کورونا کی وجہ سے گھر بیٹھے ایک صحتمند انہ سرگرمی فراہم کرنا تھا۔ کیونکہ اس سے قبل بھی انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے گزشتہ ماہ دی گریٹ ایٹ کے نام سے دنیا بھر میں جوڈو کے تصویری مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جس میں پوری دنیا سے تقریبا تیرہ سو کے لگ بھگ ننھے جوڈوکاز اور ننھے فنکاروں نے آئی جے ایف کی مندرجہ ذیل آٹھ اقدار کے تحت حصہ لیا تھا۔


جرات، احترام، عدم اطمینان، دوستی، اعزاز، اخلاقیات، خود پر قابو اور شائستگی.مذکورہ تصویری مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز جگورو کانو جوڈو اسکول پاکستان نے حاصل کیا تھا اور اس تصویری مقابلے میں 23 انٹیریز بھیجی تھیں اور مذکورہ کلب کی ایک طالبہ نے IJF ٹی شرٹ اور ڈپلومہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دیگر کو ڈپلومہ ایوارڈ کئےگئے ۔پاکستانی جوڈوکاز نے مندرجہ ذیل تمام چیلنجز میں حصہ لیا تھا ان میں:کک اپس، ایلیگیٹر جمپس، ریورس پش اپس، پریس اپس، ھینڈ اسٹینڈ پریس، اوچی کومیز ود الاسٹک، پک اپ چیلنج، جوڈو پش اپس، گیٹ اپ اسکواٹ، سلائڈنگ روک کلائمبرز، 180 ڈگری برپی، اور جوڈوگی ھینگ شامل تھے ۔

error: Content is protected !!