کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے کہاہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے سالانہ گرانٹ فراہم احسن اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث اس مشکل حالات میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سپورٹس فیڈریشنز کو میرٹ کی بنیاد پر سالانہ گرانٹ دے کر کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کے عہدیداروں کے دل جیت لئے اور یہ رقوم حکومتی ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ پر خرچ کی جائے گی تاکہ کھلاڑی کرونا وائرس کے اس مشکل حالات میں تربیت حاصل کرسکیں
اس سے پہلےبھی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کیش انعامات سے بھی نوزا جنہوں نے سیف گیمزمیں میڈلز جیتے ہیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں اور اسپورٹس کی ترقی کے لئے ہمیشہ ہر فیڈریشن کی مل کر ان سپوٹ کی ہے جو کہ خراج تحسین یے۔ مدثر آرائیں نے نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھلاڑی چار ماہ سے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور لاک ڈائون ختم ہوتے ہی انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے اور تجربہ کار کوچز ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دیں گے
مدثر آرائیں نے بتایاکہ آئندہ برس 2021 ء چار انٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہونگے، جن میں تھائی لینڈ میں ایشین انڈور گیمز، کوریا میں ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ اور سری لنکا میں ایشین کوچنگ اینڈ امپائرنگ کیمپ شامل ہیں، آخر پر مدثر آرائیں نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو اس مشکل حالات میں سالانہ گرانٹ فراہم کرنے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح سپورٹس فیڈریشنز کو کارکردگی کی بنیاد پر گرانٹ فراہم کریں گی۔