پی سی بی اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرے گا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے سے پی ایس ایل سیزن فائیو کے ٹکٹس کی رقوم واپس کرے گا، فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دو حصوں میں واپس کی جائیں گی، ٹوٹل دس میچز کے ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس ملیں گے۔پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتوی بارش سے متاثر اور کورونا وائرس کے باعث بغیر تماشائیوں کے ہونے والے میچز کی رقم واپس کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق پہلے حصے میں راؤنڈ میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے، دوسرے حصے میں ناک آؤٹ مرحلے کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائیگی۔ ٹکٹ کی رقوم کی واپسی کا ہر مرحلہ دس دن پر مشتمل ہوگا۔پھٹے ہوئے ٹکٹوں کی رقوم واپس نہیں کی جائیں گی، کورونا کے باعث ٹکٹوں کی رقوم کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز میں واپس کی جائیں گی، چار راؤنڈ میچز، دو بارش کے باعث منسوخ کے ساتھ کوالیفائر، سیمی فائنلز اور فائنل کے میچزکے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

تعارف: newseditor