ٹی ٹوئنٹی سیریز ; بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دیدی.

 

 

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان سوریہ کمار کی 80 رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے،

آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلس نے 110 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 52 اور میتھیو شارٹ نے 13 رنز بنائے۔

ٹم ڈیوڈ 19 اور مارکس اسٹوئنس 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔جواب میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی 42 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت بھارتی ٹیم کےلیے 209 رنز کا ہدف حاصل کرلیا،

سوریا کمار یادیو کے ساتھ ایشان کشن نے دیا جنہوں نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر یشسوی جیسوال نے 21 رنز بنائے جبکہ رنکو سنگھ 22 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر 209 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

 

 

 

error: Content is protected !!