سندھ گیمز کا نام استعمال کرنے پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد راجپوت و دیگرعہدیداران پر مقدمہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کاپی رائٹ کے تحت سندہ اولمپک ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت اور دیگر عیددارن اور ڈایکٹر اسپورٹس محمد اسلم کھوسو کے خلاف سندہ گیمز کا نام استمعال کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سندھ گیمز ایسوی ایشن کے صدر اور سندھ گیمز کے اونر مدثر آرائیں نے سندھ گیمز کا نام چوری کرنے کے مقدمہ درج پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا۔ سندھ گیمز کا نام استمعال کرنے کا قانونی حق صرف اور صرف سندہ گیمز ایسوسی ایشن کا ہے جوکوئی سندھ گیمز کا نام استمعال کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا سندھ گیمز کا نام استعمال کرنا غیرقانونی ہے.ہمارے پاس سندھ گیمز کے نام کی کاپی رائٹ ہے۔.سندھ حکومت سندھ گیمز کا انعقاد ہمارے ساتھ مل کر کرے ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔اس سلسلے میں سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرائیں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قانونی ماہرین کو خصوصی طلب کیا گیا ہے تاکہ مزید سخت اقدامات کیے جائے۔ گرفتاریاں بھی کرائی جاسکے۔

آرٹلری میدان تھانے میں ایف آئی آر کے بعد احمد علی راجپوت کو ابتدائی بیان کے بعد شخصی ضمانت پر گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔پاکستان اسپورٹس میں پہلی بار کاپی رائٹس پر ایف آئی آر کٹ گئی

تعارف: newseditor