پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جاوید چوہان کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آن لائن تربیتی ورکشاپ

لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ)یوتھ افیئرز، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جاوید چوہان کی سربراہی میں آن لائن تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں سپورٹس بورڈپنجاب کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تمام افسران نے شرکت کی

پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جاوید چوہان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن تربیتی پروگرام سے افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگااور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی

آن لائن تربیتی سیشن میں افسران کو ڈویلپمنٹ کے جدیدترین طریقوں سے روشناس کرایا جارہاہے ، آن لائن تربیتی ورکشاپ میں پی ایم یو سے اکرم صوبن اور قیصر رضا نے بھی افسران کو ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور پراجیکٹ لائف سائیکل پر لیکچرز دیئے، تربیت حاصل کرنیوالے افسران نے ماہرین سے ترقیاتی منصوبوں بارے سوالات بھی کئے ۔

تعارف: newseditor