کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی اسپورٹس فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس صدر سید وسیم ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ممبران نے کھیلوں اورفلاحی وسماجی خدمات کے دائرہ کارکو ملک کے دوسرے شہروں میں وسیع کرنے کیلئے فورم کے نام کوکراچی اسپورٹس فاونڈیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی اجلاس میں قومی اوربین الاقوامی سطح پرملک کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے تقاریب منعقد کرنے
انہیں تعلیمی اسکالرشپ کی فراہمی،میرٹ پرپورااترنے والے کھلاڑیوں کی مالی مددکیلئے وظیفہ مقررکرنے اور مستحق کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے کوویڈ- 19 کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف اداروں سے مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاکے ایس ایف کے صدروسیم ہاشمی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلیے فورم کے پلیٹ فارم کو فاونڈیشن میں تبدیل کرنے سے اب اسپورٹسمین،کوچز،آرگنائزرز اور گراؤنڈ اسٹاف کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگرشعبوں میں بھی مزیدوسیع پیمانے پر خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلے کوجاری رکھیں گے۔