کوہلی 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت 11 کی کپتانی ویرات کوہلی جبکہ پاکستانی شاہینوں کی کپتانی بابر اعظم نے کی۔بابر اعظم نے گزشتہ روز پاکستان کو بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح دلا ئی۔اس تار یخی میچ کے دوران جہاں پاکستانی ٹیم نے کئی ریکارڈز بنائے وہیں بھارت کا پاکستان سے 28 برسوں سے لگاتار جیتنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ اس میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کھانے کے بعد ویرات کوہلی پاکستان سے ٹی20 ورلڈ کپ میچز میں ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

error: Content is protected !!