زینب عباس ایشیاء ،یوکے اور یورپی یونین کی 100متاثر کن شخصیات میں شامل

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس ایشیاء،یوکے اور یورپی یونین کی 100متاثر کْن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینب عباس نے وہ فہرست پوسٹ کی جس میں ایشیاء-04 /یوکے اور یورپی یونین کی 100متاثر کْن شخصیات کے نام درج ہیں۔زینب عباس کی جانب سے شیئر کی جانے والی فہرست میں ٹاپ چار متاثر کْن شخصیات کا تعلق موسیقی کی دْنیا سے ہے جن میں سرفہرست بھارتی گلوکار اے ار رحمٰن ہیں

https://www.instagram.com/p/CCvPviklOYU/?utm_source=ig_web_copy_link

دوسرے نمبر پر سونو نگم، تیسرے نمبر پر راحت فتح علی خان جبکہ چوتھے نمبر پر عدنان سمیع ہیں۔ایشیاء /یوکے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کْن شخصیات کی فہرست میں زینب عباس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر، عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور شفقت امانت علی بھی شامل ہیں۔اِن کے علاوہ فہرست میں سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بھی شامل ہے۔زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میرا نام ایشیاء-04 /یوکے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کْن شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔

تعارف: newseditor