قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹرزکی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے انگلینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا نیا اقدام

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ )بائیوسیکیور ماحول میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے دورے کے ایکریڈٹیشن کارڈ کیساتھ ایک دوسرا کارڈ جاری کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھیں، اطلاعات کے مطابق دوسرے کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی حالات میں اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں اور 14 آفیشلز کو مدعو کیا ہے جب کہ دورہ انگلینڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم ہائی رسک قرار دے چکے ہیں۔

تعارف: newseditor