کوئی پارٹی نجی طور پر لیگ یا ٹورنامنٹ کرانے کی مجاز نہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے غیر قانونی فٹ بال ایونٹس کیخلاف لیگل ایکشن کی وارننگ دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کوئی پارٹی نجی طور پر لیگ یا ٹورنامنٹ کرانے کی مجاز نہیں جو صرف پی ایف ایف کا استحقاق ہے جس کو فیفا اور ایشیائی فٹ بال کنٖفیڈریشن کی حمایت حاصل ہے۔

پی ایف ایف کی سیکرٹری جنرل منیزے زینلی نے مختلف حلقوں کی جانب سے لیگز اور ٹورنامنٹس کرانے کی خبروں پر واضح کیا کہ پاکستان میں فٹ بال کی گورننگ باڈی ہی فرنچائز یا کسی اور بنیاد پر نیشنل لیگ کرانے کی مجاز ہے لہٰذا ملک میں غیر منظور شدہ ایونٹس کے انعقاد کی صورت میں آرگنائزرز کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ذرائع کاکہناہےکہ حکومت نے فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کیا ہے۔

تعارف: newseditor