پی سی بی انڈر13،16 اور انڈر19 ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروانے کی تجویز

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کو مختصر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروانے کی تجویززیر غور رہی جس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کو تین شہروں تک محدود کرنے پر غور ہورہاہے

لاہور ،کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد میں ڈومیسٹک میچز کروائے جاسکتے ہیں ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز اور مقامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گاجبکہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کروایا جائے گا۔

error: Content is protected !!