سپورٹس فائونڈیشن اور الممفصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے 23جولائی کو مستحق کھلاڑیوں کے کوویڈ 19ٹیسٹ ہونگے

کراچی۔(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے 23 جولائی کو مستحق کھلاڑیوں، کوچز اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے کوویڈ- 19 کے مفت ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے مفاہمتی یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے۔

کھلاڑیوں،کوچزاور گراؤنڈ اسٹاف کومرحلہ وار کورونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے عبدالرحیم کا کہنا ہے مستقبل میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گاہمارا ادارہ مستقبل میں دیگر شعبوں میں بھی کے ایس ایف سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

وسیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے قبل رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے ناموں کے اندراج کیلئے کھلاڑیوں، کوچز، آرگنائزر اور گراؤنڈ اسٹاف کو اپنی متعلقہ فیڈریشنز اورایسوسی ایشنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

error: Content is protected !!