ڈربی(سپورٹس لنک رپورٹ) عابد علی کو چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے تیسرے روز فارورڈ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی۔ عابدعلی نے کن کشن کی علامات ظاہرنہیں کیں تاہم احتیاطی طور پر ان کا سی ٹی اسکین کروایا گیا، جو نارمل آیا ہے۔
عابد علی کو باقی ماندہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔ محمد عباس کی گیند پر حیدر علی کی شاٹ عابد علی کے ہیلمٹ پر لگی تھی۔
ڈاکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ عابد علی خیریت سے ہیں اور وہ بدھ سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی طور پر عابد علی کا سی ٹی اسکین کروایا گیا تھا جو نارمل آیا ہے۔