ڈربی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹرز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرا ٹیسٹ بھی اپنے کمروں کے ٹی وی سیٹ پر دیکھنے کی سہولت سے محروم ہیں۔اطلاعات کے مطابق ووسٹر کے بعد ڈربی میں قومی ٹیم کو جس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں سوئمنگ پول اور جم کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جب ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی، تب قومی ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات مل جائیں گی۔
دوسری جانب انگلینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں کو انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز دیکھنے کے لیے ہوٹل کے کمرے کو چھوڑ کر کانفرنس روم جانا پڑتا ہے جو کھلاڑیوں کے لیے ایک قدرے مشکل کام ہے کیوں کہ پانچ سے چھ گھنٹے پریکٹس اور جم میں گزارنے والے کھلاڑی اور منیجمنٹ کے افراد اس صورت حال میں آرام کرنے کو ترجیع دیتے ہیں۔انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز قومی کرکٹرز کے لیے اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان ٹیم کو ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر کے اسی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔