حارث رئوف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کا امکان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فاسٹ بالر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھرمثبت آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ فاسٹ بالر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی جگہ ٹی 20 ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محمد عامر اگلے چند دن میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی۔

محمد عامر نے جمعرات کی شب بیٹی کی ولادت کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مانچسٹر میں ہوگی جہاں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو میچز ہوں گے، پہلا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈے نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی دن میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor