لاہور(سورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ دیے۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو لکھے جانے والے خطوط میں فیڈریشن نے ہاکی کی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے بارے میں رہنمائی اور تعاون مانگا ہے۔آصف باجوہ کے مطابق فیڈریشن اگست کے آخر میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملنے کے بعد پلان کو حتمی شکل دیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کراچی، لاہور اور گوجر ہ میں کرانے کا ارادہ ہے جبکہ ہاکی فائیو کرانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو عید کے بعد فائنل کریں گے۔