لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیجیٹل مالیاتی خدمات پیش کرنے والے پاکستان کے معروف ادارے ایزی پیسہ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ برطانیہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایسوسی ایٹ پارٹنر بننے پر فخر ہے۔ 5 اگست 2020ء کو شروع ہونے والے مقابلہ کے دوران پاکستان مینزکرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے اپنی کھیلوں کی تمام کٹس پر ایزی پیسہ کا لوگو لگائے گی۔
ایزی پیسہ لوگوں کو آسان اور سادہ طریقے سے مالی شمولیت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والا سب سے پہلا ادارہ ہے۔ پاکستان کی قومی مینزکرکٹ ٹیم کی پلیئنگ کٹس اب ایزی پیسہ برانڈ کی زینت بنیں گی جو اپنے متعلقہ شعبوں میں دو مضبوط اداروں کی شراکت داری کا ثبوت ہے۔ یہ تعاون ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبہ میں ایزی پیسہ کی قائدانہ حیثیت کا مظہر ہے۔ اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے ایزی پیسہ کے سی ای اومحمد مدثر عاقل نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی مینز کرکٹ ٹیم کا ایسوسی ایٹ پارٹنر بننا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
یہ ایونٹ کرکٹ کے شائقین کی خوشی کا باعث بنے گا جو وباء کے دوران کھیلوں سے محروم تھے۔ پاکستان۔انگلینڈ سیریز COVID-19 وباء کے بعد منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کے ابتدائی مرحلوں میں سے ایک ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ لچک کی علامت اور مستقبل میں صحت مند دور کے لئے پیشرو ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے لئے ہماری نیک خواہشات ہیں اور ہم آنے والے کرکٹ سیزن کے منتظر ہیں۔
COVID-19 لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ آہستہ آہستہ بحالی کی جانب گامزن ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے مابین جوش و خروش بلند ہے۔ انگلش کرکٹ سیریز COVID-19 وباء کے بعد منعقد ہونے والے کھیلوں کے ایک بڑے ایونٹس میں شامل ہوگی