کورونا کے باعث فٹبال کا معتبرایوارڈ بیلن ڈی اور کو رواں سال نہ دینے کا فیصلہ

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے سال کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ بیلن ڈی اور کو رواں سال نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانس فٹبال میگزین کے ایڈیٹر پاسکل فیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فیصلے کو آسان تصور کر کے نہیں لیا لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس سال بیلن ڈی اور کا کوئی فاتح نہیں ہو گا کیونکہ یہ ایوارڈ شفاف طریقے سے نہیں دیا جا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے کھیل کے قوانین بدل چکے ہیں لہٰذا ایوارڈ بھی متاثر ہوا ہے۔

تعارف: newseditor