حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ)”گراس روٹ سے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریں گے تاکہ سندھ اور خصوصا حیدرآباد ڈویژن سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں اور ٹیلینٹ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر روشناس ہوسکیں”۔ان خیالات ڈویژنل فینسنگ ایسوسی ایشن حیدرآباد و نیشنل ایجوکیشن کائونسل آف پاکستان کے سندھ کے چیئرمین اور آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کےصدر الحاج اشرف بن محمد نے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کیا۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہوئے سائوتھ ایشین گیمز کھٹمنڈو نیپال میں سندھ کے فینسر علی سعیدالدین کی جانب سے پاکستان کے لیئے انفرادی و ٹیم ایونٹ برونز میڈلز کا حصول اور بیس بال کے ویسٹ ایشیا کپ اور ٹگ آف وار کی ایشین چیمپیئن شپس حیدرآباد اور کراچی سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کولمبو میں شرکت اور سلور و برونز میڈلز کا حصول ہمارے لیئے حوصلہ افزاء ہے اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے سندھ کے صدور و سیکریٹریز مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے اشرف بن محمد، پروفیسر انور قریشی اور دیگر موجود آفیشلز کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان، سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ،پاکستان وومین بیس بال کی سیکریٹری و جوائنٹ سیکریٹری حیدرآباد اولمپک کمیٹی میڈم عائشہ ارم، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود کا تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے الحاج اشرف بن محمد کی جانب سے تعلیم اور اسپورٹس کے لیئے کیئےجارہے اقدامات اور بھرپور تعاون کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے اسکولز اوپن ہوتے ہی کوچنگ پروگرامز کی شروعات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔