روٹری ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے کھلاڑیوں کیلئے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کو 1000 فیس ماسک دینے کا اعلان

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے منفی اثرات سے کھیل کے میدان اورکھلاڑی بھی محفوظ نہیں رہ سکے ہیں لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منجمند اور میدانوں کے ویران ہونے کا براہ راست اثر کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں، آرگنائزرزاور گراؤنڈ اسٹاف کوہوا ہے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے کورونا کی سنگین صورتحال کے دوران کھیلوں سے وابستہ افراد کی عملی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے جو لائق تحسین و دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید عمل ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن، المصطفی ویلفیئرسوسائٹی اور سید فاؤنڈیشن کیجانب سے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے گئے بنائے گئے کورونا کے مفت ٹیسٹ سینٹر کے دورے کے موقع پر کیاسینٹر میں مختلف کھیلوں سے وابستہ 70 سے زائد کھلاڑیوں، آفیشلزاور گراؤنڈ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، سید فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، المصطفی ویلفیئرسوسائٹی کے سیکریٹری فنانس احمد رضا طیب،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،مرادحسین،محمدناصر،طارق علی،خلدون راجہ ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ڈاکٹر فرحان عیسی نے اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کیجانب سے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کو 1000 فیس ماسک دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ایس ایف اور سید فاؤنڈیشن اسپورٹسمین کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرعیسی لیبارٹریز میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مفت کرانے کی بھی پیشکش کی

چیئرمین کے ایس ایف آصف عظیم کاکہنا تھا کہ سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ فلاحی تنظیم روٹری انٹرنیشنل جیسے بڑے ادارے کی سرپرستی ہمارے لئے باعث اعزازہے کے ایس ایف کے تحت مستحق کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے مزید فلاحی منصوبوں اور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سید فاونڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنی سماجی خدمات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے کھیلوں سے وابستہ افراد کو دیگرشعبوں میں بھی خدمات اور سہولیات کی فراہم کریں گے۔

error: Content is protected !!