یوتھ افیئرز ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

آن لائن ورکشاپ کا دائرہ ڈویژنل سطح پر پھیلا دیا ہے تاکہ افسران کوجدید سپورٹس سے آگاہی حاصل ہو اور وہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )یوتھ افیئرز ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کے افسران کی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقادسیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب احسان بھٹہ کی سربراہی میں کیا گیا ، آن لائن تربیتی ورکشاپ سے سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب احسان بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل سطح پرتربیتی ورکشاپ کا مقصد افسران اور کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے تاکہ دوردراز کے علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے

ہمارے افسران جدید دور کے طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر کرسکیں ،ہمارا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے کورونا وبا ء کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا ہے تاہم یوتھ افئیرز، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب کے تمام ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ، تحصیل سپورٹس افسران اور کوچز کی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس کو ڈویژنل سطح پر پھیلا دیا ہے تاکہ افسران کوجدید سپورٹس سے آگاہی حاصل ہو اور وہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں

آن لائن تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا ہے کہ افسران آن لائن تربیتی ورکشاپ سے استفادہ کریں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ان کو تمام سہولیات فراہم کررہا ہے سپورٹس افسران و کوچز سپورٹس کی ترقی کیلئے اپنے بھرپور کردار ادا کریں ،آن لائن تربیتی ورکشاپ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالقیوم اور پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ، تحصیل سپورٹس افسران اور کوچز نے شرکت کی

چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس ساہیوال محمد اشتیاق نے کھیل میں چوٹ لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد پر لیکچردیا اور ریسکیو ٹیم نے چوٹ لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد کا پریکٹیکل بھی کر کے دیکھایا ۔

error: Content is protected !!