اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قومی کھیل کی عزت و وقار واپس لانے کیلئے سینیٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا.انہوں نے یہ بات آڈیو پیغام کے زریعے کہی.سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ میں شروع سے سپورٹس لور رہا ہوں.بیرون ملک کرکٹ بھی کھیلتا رہا ہوں.جب ہوش سنبھالا تھا تو اس وقت اگر کوئی قومی ٹیم فتح حاصل کرتی تھی وہ قومی ہاکی ٹیم ہی ہوا کرتی تھی.
سابقہ ادوار میں پاکستان ہاکی کو عالمی سطح پر جو فتوحات ملیں انکا سہرا لیجنڈز اولمپیئنز کو جاتا ہے.اولمپیئن منظور الحسن ,اولمپیئن رشید الحسن سمیت بے شمار اولمپیئنز کو میں صرف نام سے نہیں جانتا بلکہ انکے کام سے جانتا ہوں انکی عزت کرتا ہوں.لہذا میں موجودہ ہاکی کی صورتحال کے حوالے سے سینیٹ سمیت ہر فورم پر قومی کھیل ہاکی کے لئے آواز بلند کروں گا.واضع رہے چند ماہ قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال سے قومی کھیل کو درپیش مسائل اور فرانزک آڈٹ سمیت دیگر ایشوز پر اجلاس بلایا تھا جس میں پی ایچ ایف اور پاکستان اولمپیئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی نے شرکت کی.
اس موقع پر اجلاس میں موجود سینئر صحافی نے ایک سوال بھی اٹھایا کہ پی ایچ ایف نے میڈیا فنڈ کے نام سے 50 لاکھ روہے کا جو چیک جاری کیا وہ کس کو دیا. اسکی تفصیلات کیا ہیں.جس پر کمیٹی چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد کمیٹی سفارشات مرتب کرکے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھجوادی تھیں