پاکستان کو انٹرنیشنل تائیکوانڈو کے ایونٹس کی میزبانی ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے،عمر سعید

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) سائوتھ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر عمر سعید پاکستان کو انٹرنیشنل تائیکوانڈو کے ایونٹس کی میزبانی ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے اور ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سیکرٹری جنرل مرتضی حسن بنگش کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نےکہا کہ پاکستان کے لئے کھیلوں کے دنیا سے ایک اور اعزاز ملا ہے کہ سائوتھ ایشین تائکوانڈو فیڈریشن کی صدارت پاکستان کو مل گئی، پاکستان کے عمر سعید سائوتھ ایشین تائکوانڈو فیڈریشن کے متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے ہیں، اور پوری تائکوانڈو فیملی اور قوم کی طرف سے عمر سعید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

انہوں نےکہا کہ آئندہ سال تائکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں منعقد کریں گے،اس سال پاکستان نے 17 بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کی، انہوں نےکہا کہ ہم تائکوانڈو کے فروغ کے لئے پروگرامز ترتیب دیں گے،اور سائوتھ ایشین پلیٹ فارم سے انٹرنیشنل ایتھلیٹس کو پاکستان بلائیں گے، عمر سعید نے کہا کہ پاکستانی جونئیر ایتھلیٹس کو ٹریننگ کے لئے بیرون ملک بھیجیں گے اورسائوتھ ایشین ریجن میں باہمی تعاون بڑھائیں گے، آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان اوپن جی ون تائیکوانڈو ٹورنامنٹ کروائیں گے جس کی عالمی تنظیم نے منظور ی دے دی ہے انہوں نےکہا کہ پاکستان کو انٹرنیشل ایونٹ کی میزبانی ملنا بڑا اعزاز ہے آئندہ سال سیف چیمپئن شپ بھی پاکستان میں ہو گی،عمر سعید نے کہا کہ ماضی میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں

اور سال 2019 ٹیکوانڈو کے لئے بہترین تھا، پاکستان کے کھلاڑیوں نے متعدد میڈیلز اپنے نام کئے، انہوں نےکہا کہ ہر سال نئے کھلاڑی آتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان کی تربیت کے ساتھ ملک میں اور بین الاقوامی سطح پر ان کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں، انہوں نےکہا کہہم بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان بلارہے ہیں، ہم اپنے کھلاڑیوں کو تیاری کے لیے نیپال بھیج رہے ہیں انہوں نےکہا کہ کوریا کی نسبت نیپال میں کھلاڑیوں کی تربیت پر لاگت کم آتی ہے، نیپال کی ٹیکوانڈو ٹیم اور ٹرینرز دنیا میں نامور ہیں، انہوں نےکہا کہ سیف چیمپین شپ کی بھرپور تیاری جاری ہے، دیگر اولمپک کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے اقدامات جاری ہیں، انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کم ہے،پاکستان چین میں اپریل 2020میں میں کھیلے جانےوالے اولپمک کوالیفیکیشن راونڈ میں شرکت کرے گا، انہوں نےکہا کہ سائوتھ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کے انتخاب پر بھارت اور نیپال دونوں نے حمایت کی اورساوتھ ایشین ٹیکوانڈو فیڈریشن کی صدارت کا موقع ہر ملک کو باری باری ملے گااورسب نے متفقہ طور پر میرے نام پر اتفاق کیا۔

error: Content is protected !!