محمد عامر اور مساجر محمد عمران مانچسٹر پہنچ گئے

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)فاسٹ بولر محمد عامر مساجر محمد عمران کے ہمراہ انگلینڈ پہنچ گئے۔فاسٹ بولر محمد عامر اور ٹیم مساجر محمد عمران مانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔ محمد عامر کے پہنچنے کے بعد جونیئر ٹیم کے کپتان و وکٹ کیپر روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر انگلینڈ میں مزید 2 کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کر سکیں گے جبکہ ایک کووڈ-19 ٹیسٹ منفی آنے پر مساجرمحمد عمران کو ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔محمد عامر اور محمد عمران لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔

تعارف: newseditor