جگورو کانو جوڈو اسکول کراچی پاکستان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کی فٹ/آئں جے ایف چیلنج میں تمام براعظموں میں 77 طلائی بیجز کے ساتھ پہلی رینکنگ

کراچی ( اسپورٹس / کاشف احمد فاروقی ) :جگورو کانو جوڈو اسکول کراچی پاکستان ، کےجوڈو کاز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فٹ/آئں جے ایف چیلنج میں ایشیائی ممالک میں اور تمام براعظموں میں بھی اولینرینکنگ حاصل کرکے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام منقعدکیا جانے والا فٹنس چیلنج جس میں جگورو کانو جوڈو اسکول کراچی پاکستان کے جوڈوکاز نے مجموعی طور پر 77 طلائی بیج کےساتھ پہلی رینکنگ، میکسیکو نے 47 ،اور فجی نے 36 بیجز حاصل کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری رینکنگ حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!