کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاںداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اپنے دور کے 63 سالہ عظیم بیٹسمین نےجدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا
جس کے بعد تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاںداد کی طرف پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔دکان میں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔
لوگوں میں قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتے مقبولیت پا رہے ہیں، خوش نما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جاوید میاںداد ملبوسات آن لائن بھی فروخت کررہے ہیں۔