ایف اے فٹبال کپ فائنل،آرسنل اور چیلسی فائنل میں یکم اگست کو مدمقابل ہونگی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ایف اے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے 139 ایڈیشن کا فائنل میچ میں یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ آرسنل اور چیلسی کی فٹ بال ٹیمیں ایف اے کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے فٹ بال کپ ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہے جس کا فائنل معرکہ یکم اگست کو آرسنل اور چیلسی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہوگا۔

اس سے قبل ایف اے کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ٹورنامنٹ کا دوسرے سیمی فائنل میچ میں چیلسی کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 13 مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ چیلسی کی ٹیم ایف اے کپ کا ٹائٹل 8 مرتبہ اپنے نام کر چکی ہے۔
آرسنل کی ٹیم سے قبل ایف اے کپ کے 20 فائنل کھیل چکی ہے اور اس مرتبہ آرسنل کی ٹیم 21 ویں مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ چیلسی کی ٹیم اسے قبل ایف اے کپ کے فائنل کے لئے 13 مرتبہ کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ اس مرتبہ وہ کیریئر کا 14 فائنل میچ کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایف اے کپ کا فائنل میچ یکم اگست کو لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!