لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے گزشتہ روز 20 رکنی شارٹ لسٹ سکواڈ کا اعلان کیا۔20 رکنی سکواڈ میں محمد عباس، نسیم شاہ، عثمان شنواری، شاہین آفریدی، سہیل خان اور فہیم اشرف کو بھی شامل کیا گیا ہے
ان کے علاوہ 32 سالہ عمران خان جونیئر بھی سکواڈ کا حصلہ ہوں گے۔سپن ڈیپارٹمنٹ میں یاسر شاہ اور شاداب خان سپنر کی جوڑی کے ساتھ ہی کاشف بھٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔عابد علی کو بھی سکواڈ میں جگہ مل گئی ہے جبکہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بلے بازی کے دوران انگلی پر چوٹ کا شکار ہونے والے خوشدل شاہ کو تین ہفتوں تک آرام کے مشورے کے باعث انکار کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق شارٹ لسٹ سکواڈ میں سرفراز احمد اور محمد رضوان دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔دریں اثنا باقی نو کھلاڑیوں فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد عامر، محمد حسنین اور موسیٰ خان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کے ساتھ تربیت جاری رکھیں گے۔پاکستان کے 20 رکنی شارٹ لسٹ سکواڈ میں اظہر علی (کپتان) ، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔