سزا میں کمی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،مزید سزا کم کرانے کیلئے دوبارہ اپیل کروں گا، عمر اکمل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹر عمراکمل نے آزاد جیو ڈیکٹر کی جانب سے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔عمر اکمل کی اپیل پر آج آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی جانب سے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔فیصلے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمیئن نہیں، وکلاء سے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیوں کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔عمر اکمل کے وکیل طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا۔وکیل عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے ، یہ ایسا فیصلہ نہیں ہے۔

تعارف: newseditor