عمر اکمل کی سزا کیخلاف کی جانے والی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے تحت ان کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کی گئی ہے۔ آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر 13 جولائی کی واحد سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

عمل اکمل کی اپیل پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے انہیں ریلیف دیا اور تین سال کی سزا کم کرکے اسے ڈیڑھ سال کردیا۔فیصلے پر عمر اکمل کے وکیل نے کہا کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں، ہمارا موقف مانا گیا اور سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو امید کر رہے تھے ایسا فیصلہ نہیں۔

error: Content is protected !!