سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500وکٹیں لینے والے 7ویں بائولر بن گئے

اولڈٹریفورڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سو وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے۔انگلش بولر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انجام دیا۔اسٹورٹ براڈ کریگ بریٹ ویٹ کی وکٹ لے کر 500 کلب میں شامل ہوئے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے بولر بنے۔ان سے قبل انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بھی فائیو ہنڈریڈ کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بھی سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے پاس ہے۔مرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لیں، تاہم ان کے بعد دوسرے نمبر پر آسٹریلین اسپنر شین وارن ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 708 ہے۔بھارتی اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹیں لے کر تیسرے

جیمز اینڈرسن 589 وکٹیں لے کر چوتھے، آسٹریلیا کے گلین میک گرا 563 وکٹیں لے کر پانچویں اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش 519 وکٹیں لے کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آج سے 19 سال قبل ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر کورٹنی والش 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے تھے۔

error: Content is protected !!