پی ذی سی اے اپنے ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ہے ۔ امیرالدین انصای

 کویڈ 19 کی مشکل صورت حال میں ملک بھر سے 93 کھلاڑیوں کو ICRC تعاٶن سے فی کس 10 ہزار روپیے دے دیٸے۔

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ اہسوسی ایشن(PDCA) کے اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری نے اعلان کیا ہے کہ  ملک میں کرونا واٸیرس کی نازک صورتحال سے پر PDCA اپنے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے ساتھ ہے اور انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس(ICRC) کے تعاٶن سے کیش سپورٹ پروگرام کے تحت 16 ریجن کی ٹیموں سے PDCA کے کوآرڈینٹر اسلم بڑیچ، راجہ طاہر، جاوید خان، رافیع ہاشمی، جاوید اشرف، واصف الرحمان اور سعید علی کے منتخب کردہ 93  ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کو فی کس 10 ہزار روپٸے دے دیٸے۔

سیکریٹری امیرالدین انصاری نے کہا کہ PDCA نے ہر موقع پر اپنے کھلاڑیوں کو اپنے طور پرسپورٹ کیا ہے اور آٸیندہ بھی کرتے رہیں گے۔ ہم اس موقع پر اپنے سپورٹنگ پارٹنر ICRC  کے ہاٸیر آفیشلز اور خاص طور پر ICRC کے ہیڈ نہل جوزف کے مالی تعاٶن کرنے پر دل کی گہراٸیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!