انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں،کٹس تقسیم کی ویڈیو رپورٹ دیکھیں

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی نئی کٹس ڈربی پہنچ گئیں، اوپننگ بلے باز شان مسعود نے ہر کرکٹر کو اس کی کٹ پہنچائی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 5 اگست سے شروع ہوگی،

اس سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی نئی وائٹ کٹس ڈربی پہنچا دی گئی ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین شان مسعود نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور دیگر کو ان کے کمروں میں کٹ پہنچائی اور اس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔ قومی کرکٹرز نے نئی کٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور آخر میں کرکٹرز نے سیلفی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

تعارف: newseditor