اٹک نے ناردرن کے زیراہتمام سٹی کرکٹ ٹورنامنت جیت لیا

اٹک نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ 10 پوائنٹس حاصل کرنے پر اٹک کو فاتح قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں کُل تین میچز میں سے ایک اٹک نے جیتا۔ باقی دونوں میچز جڑواں شہروں میں ہونے والی بارشوں کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کُل 12 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ انہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اٹک، باغ ہٹیاں اور چکوال کی ٹیموں نے پہلے مرحلے میں اپنے گروپس میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلےمیں رسائی حاصل کی تھی۔

اٹک کے عاطف خان نے ایونٹ کے دونوں مرحلوں کے پانچ میچز میں 384 رنز اسکور کیے۔ انہی کی ٹیم کے انضمام الحق نے ٹورنامنٹ میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!