جان شیر خان کی کمر کا آپریشن،سابق عالمی چیمپئن نے نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سکواش کے عالمی چیمپین اورلگاتار دس سال نمبر 1 رہنے والے کھلاڑی جان شیر خان ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز نے گزشتہ روز شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے اپنے کمر کے دو spinal stenosis lower and upper آپریشن کامیابی سے کرانے کے بعد ڈاکٹر اور ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔جان شیر خان کا کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے محنت اور لگن سے میرا آپریشن کو کامیاب بنایا اور قوم، ملک ،دوستوں اور رشتے داروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرے لیے خصوصی دعائیں اور پیغمات بھیجے۔

جان شیر خان نے اتنا بڑا آپریشن کرانے کی وجہ بتاتے ہوے کہا کے تقریبا ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور سکواش کرتے وقت کمر میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھےاس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے سے درد نیچے ٹانگوں میں اتر آیا اور ڈاکڑوں نے جلد سے جلد آپریشن ایڈوایز کرنے کا کہا جس کی وجہ سے مجھے اس ایڈوایز پر عمل کرنا لازمی تھا جس کی وجہ سے آپریشن کرانا پڑا ۔

آپریشن نہ کرانے سے مزید انتہائی مشکلات کا سامنا جس میں چلنے پھرنے میں دشواری کا ہونا اور مزید سنگین مسئلے ہو سکتے تھے۔ پاکستان میں بہت قابل اور اچھے ڈاکٹر ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنا علاج اپنے ملک میں کرانےکو ترجیح دی میں بہت خوشی اور تندرستی محسوس کر رہا ہوں۔جان شیر خان کا مزید کہنا تھا کے سکواش کے میدان میں دس سال تک پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔
دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلے میں دن رات محنت کرتا جس کے وجہ سے اپنی صحت کو مکمل ٹایم اور ٹریٹمنٹ نہ دے سکا جسکی وجہ سے میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔جان شیر خان نے مزید کہا کے میں آج کے ینگ پلیرز کو ایڈوایز کرونگا کے اپنی ٹریننگ سمیت اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال کرے اور چھوٹے سے چھوٹے درد کو سنجیدہ لئے تاکہ بروقت علاج کر سکے اور بڑے مسئلہ سے بچا سکے۔

error: Content is protected !!