پی سی بی بورڈز آف گورنرز کا اجلاس، دوہری شہریت اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے پر غور نہیں ہوا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے ویڈیو لنک پر گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دوہری شہریت اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے پر غور نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق بورڈ میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، اجلاس میں سی ای او سیم خان نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اجلاس تھا جس میں دوہری شہریت اور وسیم خان کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وسیم خان کی دوہری شہریت پی سی بی آئین سے متصادم نہیں ہے اور احسان مانی پاکستان میں ٹیکس فائلر ہیں، بورڈ میں کام قانون اور آئین کے مطابق ہورہا ہے۔

تعارف: newseditor