مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان نے اتوار کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی۔
پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلے اور دوران، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور پریس کانفرس کاشیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ پاکستان میڈیا کے معزز صحافیوں سے پرزور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے ہدایات کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ آخری لمحات پر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جاسکے۔
پیر، 3 اگست:
دوپہر 1 بجے پاکستانی وقت (صبح 9بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پاکستان میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔دوپہر 1:40بجے پاکستانی وقت (صبح 9:40بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق انگلینڈ میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں ٹریننگ کرے گی۔پی سی بی ادارتی مقاصد کے لیے ویڈیوز اور تصاویر فراہم کرے گا۔سہ پہر 3 بجے پاکستانی وقت (صبح 11 بجےبرطانوی وقت) کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر کرس ووکس ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم شام 6بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2 بجے برطانوی وقت) کے مطابق ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔
منگل، 4 اگست:
سہ پہر 3 بجے پاکستانی وقت (صبح 11بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی پاکستانی میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔سہ پہر 3:40بجے پاکستانی وقت (صبح 11:40بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2 بجے برطانوی وقت)کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10 بجے برطانوی وقت) کے مطابق ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں ٹریننگ کرے گی۔
بدھ، 5 اگست:
دوپہر 2:30بجے پاکستانی وقت (صبح 10:30 برطانوی وقت): ٹاس
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
6 اگست سے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک:
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
پیر، 10 اگست:
قومی کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ ہمپٹن روانگی۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کی کوئی میڈیا سرگرمی شیڈول نہیں ہے۔