ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29 اگست سے شروع ہو گی

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ) کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے ایونٹ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اب رواں ماہ 29 اگست سے شروع ہو گی۔ اس کے علاوہ مئی میں شیڈول گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس اب 3 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہو گی۔ آئرش سائیکلسٹ نیکولس روچے نے ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔

نیکولس روچے اور ان کی سنویب ٹیم فرانس جانے سے قبل آسٹریا میں سماجی رابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے تربیت حاصل کریگی،اس کے ایک حصے کے طور پر وہ آسٹریا الپس میں ایک ہوٹل میں قیام کریں گے جو سنویب ٹیم کے سائیکل سواروں کے لئے خصوصی طور پر کھلا ہے۔ٹیم سوار اور عملے انفکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے متعدد بائیو محفوظ مقامات میں کام کریں گے، کیمپ کا سفر کرنے سے پہلے تمام سائیکل سواروں کو کوویڈ۔19 کا منفی ٹیسٹ دینا ہوگا۔

تعارف: newseditor