پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے امکانات تقریباً ختم

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔پاکستان نے ستمبر اکتوبر میں شیڈول کے مطابق مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے نومبر سے قبل انٹر نیشنل سیریز کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔


38 سالہ گریم سمتھ کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے۔ گریم سمتھ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے،آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکلانا مشکل ہو رہا تھا۔ گریم سمتھ نے کہا کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم اس وقت بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔

error: Content is protected !!