امید ہے قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور، ( سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل، امورنوجوانان ، آثارقدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ سیریز سے قومی ٹیم کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے،امید ہے قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی، سیریز میں فتح سے قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کرے گی،بابر اعظم، اظہر علی اور نسیم شاہ سے بہترین پرفارمنس کی توقع ہے،قومی ٹیم کو بیٹنگ کے شعبے پر خاص توجہ دینا ہوگی،تمام کھلاڑیوں نے پاکستان اور برطانیہ میں منعقد کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے۔


صوبائی وزیر کھیل، امورنوجوانان ، آثارقدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ موجودہ غیر معمولی حالات میں سیریز کے انعقاد کا کریڈٹ کرکٹ کی تنظیموں کو جاتا ہے،امید ہے کرونا صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز بھی منعقد کئے جائیں گے،بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے بعد ملکی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال کی جائیں گی،کرونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے،کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے قوائد مرتب کئے جارہے ہیں۔

تعارف: newseditor