کراچی سپورٹس فائونڈیشن کے تحت کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ کھلاڑیوں کو راشن بیگ تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل

حیدرآباد ( کاشف احمد فاروقی ) عید الاضحی کے موقع پر کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے تحت، لائنز کلب انٹرنیشنل اور ٹیولپ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے حیدرآباد میں کورونا وائرس اور لاک ڈاون سے متاثر ہ کھلاڑیوں اورگراونڈ اسٹاف میں راشن بیگز کی تقسیم کاپہلامرحلہ مکمل کرلیا گیا انڈس ویلی فاؤنڈیشن کے سی ای او عابدمحمود شیخ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نادیہ عابد او ر زئی سسٹم آف ایجوکیشن کے ایڈمنسٹریٹر مشکور احمد زئی نے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز بشمول آرچری، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، جمناسٹک، جوجسٹو، جوڈو، سافٹ بال اور آرم ریسلنگ کے عہدیداران کومستحق کھلاڑیوں کی فیملیزکیلئے راشن بیگزحوالے کئے گئے اس موقع پر کے ایس ایف کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین فراز اعجاز،خلدون راجہ سمیت پرویز احمد شیخ، عبدالسبحان اور شکیل احمد بھی موجود تھے

اس موقع پر سی ای او انڈس ویلی عابد محمود شیخ کاکہنا تھا کہ کووڈ 19- کے باعث موجودہ صورتحال میں اندرون سندھ کے بے روزگار اور مالی مشکلات سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزرتک راشن بیگز پہنچانے جیسے انسانیت کی خدمت کے کام میں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن، لائنزکلب انٹرنیشنل اور ٹیولپ ویلفیئرآرگنائزیشن نے مثالی کردار ادا کیا ہے انڈس ویلی فاؤنڈیشن خدمت خلق کے اس کارخیر میں کے ایس ایف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا پلیٹ فارم پاکستان میں اس عالمی وباء کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلئے کی گئی ہرکاوش میں اپنا کردار ادا کرے گا عابد محمود شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومتی اور فیڈریشن کی سطح پراسپورٹس کمپلیکس

جمنازیم اور کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لئے خصوصی انتظامات کا بندوبست کیا جانا چاہیے اس ضمن میں حکومت، اسپورٹس فیدریشنز اور ایسوسی ایشنوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے نئی ایس او پیز بنانا ہوگی تاکہ کھیل حقیقی معنوں میں صحت مند معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوسکیں اندس ویلی فاؤنڈیشن کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نادیہ عابد کاکہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے حیدرآباد میں اپنی مددآپ کے تحت کمیونٹی سینٹر تعمیر کیا گیا ہے جہاں خواتین اور مرد حضرات کویوگا کی کلاسز اور فٹنس کیلئے جم کی سہولت فراہم کی گئی ہے

جبکہ اسپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کا پچاس فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اس گراؤنڈ کی تعمیر سے حیدرآباد کے کھلاڑیوں کو اپنے شہر میں اسپورٹس کی معیاری سہولیات دستیاب ہوں گی اس کے علاوہ خواتین کیلئے خصوصی طور پر لیڈیز کلب کی تعمیر کے منصوبے پر رواں ماہ تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا

تعارف: newseditor